احمد راہی

احمد راہی (12 نومبر 1923ء - 2 ستمبر 2002ء) پنجابی کے ممتاز شاعر اور ادیب تھے۔ آپ کا جنم امرتسر میں ہوا۔ آپ نے 1947ء کی تقسیمِ ہند اور اس کے نتیجے میں پنجاب کے دکھوں اور سانحات کو اپنی شاعری میں بیان کیا۔ آپ کا پہلا شعری مجموعہ "ترنجن" 1952ء میں شائع ہوا۔ آپ نے کئی مشہور پنجابی فلموں کے لیے گیت بھی لکھے جن میں ہیر رانجھا، مرزا جٹ، مراد بلوچ، ناجو اور یکے والی شامل ہیں۔